ویب ڈیسک : پنجاب یونیورسٹی میں سو سال سے رائج ماسٹر ڈگری ختم کردی گئی اب بی ایس آنرز پروگرام چار کی جگہ پانچ سمسٹر پر مشتمل ہوگا۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی نے ایک صدی سے چلنے والا ایم اے ایم ایس سی پروگرام ختم کردیا ہے اور اس کی جگہ بی ایس پروگرام کے سمیسٹر میں مزیدایک سمسٹر کا اضافہ کر نے کا حکم دیا ہے ۔ جس کے بعد بی ایس پروگرام ایم اے کے مساوی تصور کیا جائے گا پنجاب یونیورسٹی نے الحاق شدہ کالجوں کے پرنسپلز کو پانچویں سمیسٹرز میں داخلے کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
ایچ ای سی کی ہدایات پر اگلے سال سے پنجاب یونیورسٹی ریگولر اور نجی طلبہ کو ماسٹر ڈگری نہیں کروائے گی رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن فیصلہ پنجاب یونیورسٹی کی ڈینز کمیٹی میں لیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے سال سے بی اے بی ایس سی اور ایسوسی ایٹ ڈگری والوں کو پانچویں سمسٹر میں داخلہ دیا جائے گا۔آئندہ سال سے کسی بھی مضمون میں ماسٹر ڈگری نہیں کروائی جائے گی ۔ پنجاب یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بی اے بی ایس سی کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری کا اجرا کیا ہے ۔