گاڑی مالکان ہو جائیں ہوشیار، محکمہ ایکسائز نے وارنگ جاری کردی

گاڑی مالکان ہو جائیں ہوشیار، محکمہ ایکسائز نے وارنگ جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی) گاڑی چلانی ہے تو ٹوکن ٹیکس دیں،نہیں تو گاڑی ہوگی بند، لاہور کے 38 فی صد گاڑی مالکان نے ٹوکن ٹیکس اداہی نہ کیا، ادائگیاں نا ہونے کی وجہ سےمحکمہ ایکسائز کا سخت کارروائیوں کا فیصلہ ، لاہور کے داخلی اورخارجی راستوں پر ناکے لگائےجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی چلانی ہے توٹوکن ٹیکس اداکریں ورنہ گاڑی ہوگی بندیکم نومبرسےناکے لگانے کافیصلہ ۔ایکسائز نے مالی سال کے پہلے 4ماہ میں شہرکے62فیصد گاڑی مالکان سے ٹیکس وصول کیا جبکہ 38فیصدسے وصولی کے لئے سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ۔

صوبہ بھر میں 12لاکھ سے زائد بڑی گاڑیاں ہیں جنکے ما لکان ہرسال ٹوکن ٹیکس ادا کرتے ہیں جسکے لئے پہلے 4 ماہ رعائتی پیریڈ ہوتا ہے جبکہ اسکے بعد نادہندگان کےخلاف کاروائیاں شروع کی جاتی ہیں لیکن رواں سال ریکوری ٹارگٹ پورا کرنے کےلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹرریجن سی راناقمرالحسن سجاد کا کہنا ہے کہ ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی گاڑیاں بند۔کاغذات ضبط اورجرمانےکرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔یکم نومبرسے لاہورسمیت پنجاب بھرمیں ناکہ بندی کاآغازکردیاجائےگا جبکہ شہرمیں ای ٹی اوز داخلی وخارجی راستوں سمیت اہم شاہراہوں پرناکےلگائیں گے۔انکا مزید کہنا ہے کہ بڑی ڈیفالٹرگاڑیوں کوبندکرکے کاغذات ضبط کئےجائینگےجبکہ2سال تک نادہندگان کوجرمانےاوروارننگ دی جائےگی۔

رواں مالی سال مین صوبہ سے60فیصدگاڑی مالکان سے2 ارب 48 کروڑ

جبکہ لاہورمیں 62 فیصد گاڑی مالکان سے1 ارب 69 کروڑ ٹیکس وصول کیا گیا۔ یکم نومبرسےٹوکن ٹیکس جمع کرانیوالےجرمانہ بھی اداکرینگے۔        

Malik Sultan Awan

Content Writer