نئے پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا فیصلہ

 نئے پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) شہر میں پارکنگ کے مسائل کا حکومت کو بلاآخر خیال آ گیا،  پنجاب حکومت نئے پارکنگ پلازہ بنائے گی۔
شہر میں پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لئے نئے پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے- وزیراعلی پنجاب نے پارکنگ پلازوں کے لئے جگہ کی نشاندہی کے احکامات جاری کردیے ہیں- حکومت پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے لئے تاجر برادری کی بھی خدمات لے گی۔وزیراعلی پنجاب نے تاجر برادری کو پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے لئے جگہ کی نشاندہی کا کہا ہے- حکومت پہلے سے پارکنگ پلازہ بنانے کی دی گئی تجاویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
شاہ عالم مارکیٹ، رنگ محل، گلبرگ، اردو بازار، مین مارکیٹ میں پلازے بنانے کی جگہوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا- حکومت مارکیٹوں کے مسائل کے حل کیلئے کمشنر لاہورڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی کو بھی فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس کمیٹی میں تاجروں کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے گا-

Malik Sultan Awan

Content Writer