تاجروں کی شٹرڈاؤن ہڑتال، کون کون سی مارکیٹس بند ہوں گی؟

تاجروں کی شٹرڈاؤن ہڑتال، کون کون سی مارکیٹس بند ہوں گی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شہزاد خان ابدالی) شہر کی تاجر تنظیموں نے دو روزہ شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ اعظم کلاتھ مارکیٹ، بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ، اکبری منڈی، اردو بازار، شاہ عالم مارکیٹ، برانڈرتھ روڈ مارکیٹ، انارکلی بازار، ہال روڈ، مال روڈ سمیت شہر کی بیشتر چھوٹی بڑی اہم مارکیٹں بند رہیں گی جبکہ گلبرگ، کینٹ، اقبال ٹاؤن میں جزوی کاروبار ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ملک بھر میں دوروز شٹرڈاؤن ہڑتال کا بگل آخر بج گیا۔ اندرون شہر کی مارکیٹیں، بازار، شاہ عالم مارکیٹ، اعظم مارکیٹ، اکبری منڈی، سرکلر روڈ کی مارکیٹیں، اکبری منڈی، لنڈا بازار، لوہے کی مارکیٹیں، بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ، اردو بازار، انارکلی بازار، ہال روڈ، مال روڈ، بیدن روڈ، گنپت روڈ، نیلا گنبد سایئکل مارکیٹ، منٹگمری مارکیٹ، میکلوڈ روڈ مارکیٹ، پان منڈی، سلائی مشین مارکیٹ، بلال گنج مارکیٹ، رنگ محل سوہا بازار، برانڈرتھ روڈ وملحقہ مارکیٹیں، حفیظ سنٹر، اچھرہ بازار، فیروز پور روڈ بورڈ، شہر کی تمام صرافہ مارکیٹس، موچی گیٹ مارکیٹ، سوتر منڈی اور بازار بھی بند رہیں گے۔
باغبانپورہ بازار، دھرم پورہ، ایم ایم عالم روڈ، اقبال ٹاون کریم مارکیٹ، مغلپورہ بازار، ماڈل ٹاون لنک روڈ، شالیمار لنک روڈ، برکت مارکیٹ، گلبرگ مین مارکیٹ، اوریگا سنٹر، پیس شاپنگ مال جزوی طور پر کھلی رہیں گے جبکہ شہر کی چاروں سبزی منڈیاں سنگھ پورہ، بادامی باغ ملتان روڈ اور کاہنہ کاچھا کھلیں گی۔ ٹولنٹن مارکیٹ اور مچھلی منڈی میں کاروبار معمول کے مطابق ہوگا۔
کینٹ بورڈ کی ستاون مارکیٹس کی انجمن تاجران کی جانب سے ہڑتال جبکہ تحریک انصاف سے منسلک تاجران کا دوکانیں کھلی رکھنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
شہر کی تمام ہول سیل مارکیٹس میں دوروزہ شٹرڈاؤن ہڑتال ہو گی جبکہ شہر کے فوڈ پوائنٹس، میڈیکل سٹورز اور گلی محلوں کی کریانہ شاپس کھلی رہیں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer