مالکن کا گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد، استری سے داغ ڈالا

مالکن کا گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد، استری سے داغ ڈالا
کیپشن: City42 - Torture, House maid
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور دلخراش واقعہ سامنے آگیا، مالکن نے گرم استری سے 11 سالہ گھریلو ملازمہ کو داغ ڈالا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق چائنہ سکیم میں  شہری اعجاز کی بیوی حنا نے سفاکی اور وحشیانہ پن کی حد کردی، 11 سالہ ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گرم استری سے داغ دیا۔اہل علاقہ کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو  بازیاب کرا کے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔

بعدازاں بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو  نے تحویل میں لے لیا جن کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔بچی کا میڈیکل بھی کرایا گیاہے۔بچی کے مطابق اس کے والد کا انتقال ہو گیا ہے اور وہ فیض پور شرقپور روڈ کی رہنے والی ہے۔ متاثرہ بچی نے وزیراعظم اور چیف جسٹس پاکستان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer