سابق وزیر قانون اور وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے لئے مشورہ دیا ہے کہ ان کو اس وقت تک بھوک ہڑتال کرنی چاہیے جب تک وہ عشقِ عمران خان میں مرے نہ۔
ایک نیوز چینل کے ساتھ بات کرتے ہوئے سوالات کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو سنجیدگی سے مشورہ دیا کہ جلاؤ گھیراؤ، اسلام آباد کی طرف چڑھائی کی باتیں نہیں ہونی چاہیے، کوئی قانون اجازت نہیں دیتا کہ کوئی جیل میں بیٹھ کر باہر کوئی تحریک چلائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کو عمران خان سے کوئی خوف نہیں، سب کو قانون کے مطابق چلنا چاہئے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات قانون کے مطابق ہونی چاہیے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے، لیکن "تین گھنٹے کی ملاقات" نہیں ہونی چاہئے اور اس کے بعد ڈیڑھ گھنٹے کی پریس کانفرنس نہیں ہونی چاہیے۔
کہنہ مشق سیاستدان رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ، اسلام آباد کی طرف چڑھائی کی باتیں نہیں ہونی چاہیے، کوئی قانون اجازت نہیں دیتا کہ کوئی جیل میں بیٹھ کر باہر کوئی تحریک چلائے، یہ اجازت نہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات کرے اور باہر آکر کئی گھنٹے کی پریس کانفرنس کرے۔
رانا ثنا اللہ نے یاد دلایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اس 26نومبر کو بھی احتجاج کی کال دی ہوئی تھی۔
بانی نے جیل کے اندر سے گزشتہ سال بھی 26 نومبر کو "احتجاج" کرنے کی فائنل کال دی تھی، جس پر عمل کر کے پشاور سے جتھوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پر حملہ کیا تھا، اس حملے نما احتجاج کے دوران اسلام آباد میں عمران خان کے حامیوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں کیونکہ ان کے دارالحکومت کی طرف مارچ میں رکاوٹ ڈالی گئی تھی۔ 26 نومبر کو بانی کے ایک جوشیلے کارکن کی گاڑی کےنیچے کچلے جانے سے چار سکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا، جس عدالت نے ان کو (بانی سے) ملاقات کی اجازت دی، اس عدالت کے حکم میں دونوں چیزیں ہیں کہ ملاقات کرائی جائے، اور سیاست نہ کی جائے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا، نوازشریف لندن گئے تھے تو کیا جیل توڑ کر گئے تھ۔ اُس وقت کی کابینہ (عمران خان کی حکومت)نے اجازت دی تھی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے کسی طرح کا کوئی خوف نہیں، قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونی چاہیے، انٹیلی جنس رپورٹس تھیں کہ یہ لوگ 26 نومبر کو گزشتہ 26 نومبر جیسا احتجاج کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے سنجیدگی سے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو اڈیالہ جیل کے باہر بھوک ہڑتا ل کرنی چاہیے۔ وزیراعلیٰ کے پی کو اس وقت تک بھوک ہڑتال کرنی چاہیے جب تک وہ عشق بانی پی ٹی آئی میں مرے نہ۔
رانا ثنا اللہ کی گفتگو نشر کرنے والے نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے کی صورت میں اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دی، سہیل آفریدی نے منگل کو اسلام آباد آ کر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔