سٹی 42 : مانسہرہ کے سیاحتی مقام بالاکوٹ روڈ پر کوٹکے کے مقام پر موٹرکار کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بالاکوٹ روڈ پر کوٹکے کے مقام پر موٹرکار کھائی میں گرنے کے المناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا۔