ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فائنل ٹرائی نیشن کا ہو یا کوئی بھی خاص تو ہوتا ہے؛ سلمان علی آغا

فائنل ٹرائی نیشن کا ہو یا کوئی بھی خاص تو ہوتا ہے؛ سلمان علی آغا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ سہ فریقی سیریز میں بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں ،بد قسمتی سے کل کا میچ فنش نہیں کر پائے،کل جس طرح کم بیک کیا۔

 سلمان علی آغا نے کہا کہ چار وکٹس کے بعد پاور پلے میں اچھی چیز ہے اچھی پارٹنر شپ جا رہی ہوتی تھی ،ایک وکٹس گرتی تھی تو تین چار اکٹھی گر جاتیں تھیں، اب ایسا نہیں ہوتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ساری بات انفرادی طور پر ذمہ داری لینے کی ہے ،اب پہلے کی طرح کولاپس نہیں ہوتا جیسے پہلے ہوتا تھا ،اس پر ہم کافی بات بھی کرتے ہیں،پچھلے دو مہینے سے کھیل رہے ہیں ۔

 کپتان پاکستانی ٹیم نے کہا کہ ون ڈے بھی اور اس سے پہلے ساؤتھ افریقہ ہوم سیریز بھی میرے خیال سے وہی کرکٹ کھیلنی ہے جو پہلے کھیلی ہے ، کافی ورک کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل ٹرائی نیشن کا ہو یا کوئی بھی خاص تو ہوتا ہے، آگے جو میچز ہیں ساری تیاری ورلڈ کپ کی ہی ہے ،یہ فائنل بھی اسی کو دیکھ کر کھیلیں گے۔