ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک حادثہ؛ پنجاب یونیورسٹی کا طالبعلم اور سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے

 ٹریفک حادثہ؛ پنجاب یونیورسٹی کا طالبعلم اور سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل گیٹ نمبر 4 کے سامنے ٹریفک حادثہ، حادثےمیں یونیورسٹی کا طالبعلم اور یونیورسٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے۔

روڈ کٹ پر دونوں افراد کی موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں، حادثے میں ایم بی اے کا طالب علم جنید اعجاز جاں بحق ہوا جبکہ یونیورسٹی گارڈ محمد اعجاز بھی جان کی بازی ہار گیا۔ 

رجسٹراریونیورسٹی نے7اکتوبرکوسی ٹی او کوگیٹ نمبر4کےسامنےیو ٹرن بند کرنیکا خط لکھا تھا، رجسٹرارکےخط میں گرین بیلٹ ختم کر کے ٹرن بنانے پر خطرات کی نشاندہی کی گئی، رجسٹرار نے سی ٹی او لاہور کو ممکنہ ٹریفک حادثات پر آگاہ کیا۔