ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری لنکا میں بارشوں سے تباہی،56افراد ہلاک، دفاتر و اسکول بند

سری لنکا میں بارشوں سے تباہی،56افراد ہلاک، دفاتر و اسکول بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سری لنکا میں سیلاب اور زمین کھسکنے کے حادثات کے باعث 56افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 600 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

 حکام کے مطابق اس شدید صورتحال کے پیش نظر حکومت نے تمام سرکاری دفاتر اور سکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 سری لنکا میں شدید موسم کے اثرات گزشتہ ہفتے سے دیکھے جا رہے ہیں اور  گذشتہ روز موسلا دھار بارشوں کے باعث حالات مزید خراب ہو گئے تھے۔

 ان بارشوں نے گھروں، کھیتوں اور سڑکوں کو زیرِ آب کر دیا اور ملک کے مختلف حصوں میں زمین کھسکنے کے واقعات کو جنم دیا۔

 دارالحکومت کولمبو سے تقریباً 300 کلومیٹر مشرق میں واقع اور چائے کی پیداوار کے لیے مشہور بادولا اور نوورا ایلیا کے وسطی پہاڑی علاقوں میں زمین کھسکنے کے باعث 25 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔

 حکومت کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق، بادولا اور نوورا ایلیا میں مزید 21 افراد لاپتا اور 14 زخمی ہوئے ہیں، ملک کے دیگر حصوں میں بھی زمین کھسکنے کے واقعات میں مزید افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

 شدید موسم کے باعث زیادہ تر ڈیم اور دریاؤں میں پانی کی سطح حد سے تجاوز کر گئی ہے جس کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔

 حکام نے کئی حصوں میں مسافر ٹرینیں روک دی ہیں اور سڑکیں بند کر دی ہیں، کیونکہ راستوں اور ریلوے ٹریکس پر پتھر، مٹی اور درخت گر گئے۔

 مقامی ٹیلی ویژن پرگذشتہ روز دیکھا گیا کہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلاب سے گھِرے گھر کی چھت پر پہنچ گئے اور 3 افراد کو بچایا۔

 جبکہ بحریہ اور پولیس نے کشتیوں کے ذریعے مقامی باشندوں کو محفوظ مقام تک پہنچایا۔

 جمعرات کو مشرقی شہر امپارہ کے قریب ایک گاڑی بھی سیلاب کے پانی میں بہہ گئی، جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوئے۔