ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوہر کا بیوی کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے روکنا مہنگا پڑ گیا

شوہر کا بیوی کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے روکنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :شوہر کا بیوی کوٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے روکنا مہنگا پڑ گیا ، سسرالیوں نے گھر میں گھس کر داماد پر تشدد کیا اور قتل کی دھمکیاں دیں۔

 تفصیلات کے مطابق چونیاں کے علاقے ظہیر آباد کالونی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے روکنے پر سسرالیوں نے مبینہ طور پر داماد کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں ملزمان کو کامران کو گلی میں گھسیٹتے اور مکوں، لاتوں اور سوٹوں سے مارنے کی فوٹیج دیکھی جاسکتی ہے۔

 متاثرہ شخص کامران نے بتایا کہ اس کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے بیوی کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے منع کیا، جس پر بیوی نے اپنے گھر والوں کو بلوا لیا۔

 کامران کا الزام ہے کہ سسر انور اور اس کے ساتھی زبردستی گھر میں داخل ہوئے، اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔

کامران نے طبی معائنے کے بعد تھانہ سٹی میں کارروائی کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔

 پولیس نے ویڈیو اور درخواست کی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔