ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسان قرضہ سکیم: درخواستیں ہزاروں، مگر منظوری کی رفتار سست

آسان قرضہ سکیم: درخواستیں ہزاروں، مگر منظوری کی رفتار سست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے: حکومت کی آسان قرضہ سکیم میں درخواستوں کی تعداد میں تو اضافہ دیکھا گیا ہے، لیکن منظوری کی رفتار اب بھی کم رہی ہے۔

پہلے سال ٹی ون میں 23 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے صرف 1409 درخواستیں منظور ہو سکیں۔

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ درخواستیں لوجسٹکس، ٹریڈنگ اور سروسز سیکٹر سے موصول ہوئیں، جبکہ ٹیکسٹائل اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں میں منظوری کی شرح انتہائی کم رہی۔ ٹی ون میں منظور شدہ قرضوں کی مجموعی مالیت 4.9 ارب روپے رہی۔

ٹی ٹو کے سال میں 9 ہزار درخواستوں میں سے 506 درخواستیں منظور ہوئیں، اور منظوری شدہ رقم کا حجم 9.4 ارب روپے رہا۔ اس سال ٹریڈنگ سیکٹر نے سب سے زیادہ قرض حاصل کیا۔

حکام کے مطابق چھوٹے کاروباروں کے قرض کی منظوری میں مختلف رکاوٹیں پیش آئیں، تاہم کہا گیا کہ قرض کی منظوری میں کاروبار کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ جن درخواستوں میں مکمل بزنس پلان موجود نہیں تھا یا شرائط پوری نہیں ہوئیں، انہیں مسترد کر دیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ سکیم میں بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں اور حکومت قواعد و ضوابط میں ضروری نرمی بھی کرے گی تاکہ چھوٹے کاروباروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔