راؤ دلشاد:کسانوں کے لیے خوشخبری، ماحول دوست زرعی مشینری کی فراہمی کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔
پنجاب کابینہ نےکم کاربن اورایڈاپٹیوایگریکلچرمنصوبہ منظور کرلیا،منصوبے کیلئے 36.12 ارب روپے کی فنڈنگ مختص کئے گئے،مالی معاونت ایشیائی ترقیاتی بینک کرے گا۔
یہ منصوبہ جدیدزرعی مشینری کی فراہمی اورمیکانائزیشن کےفروغ پرمشتمل ہوگا،چھوٹےکسانوں کوہائی ٹیک مشینری، بیلرز، ہارویسٹرز ،جدیدپلانٹرزآسان شرائط پردستیاب ہو گی،فصلوں کی باقیات جلانےکےبجائےمشینوں کےذریعےپراسیسنگ کوفروغ دیاجائیگا، یہ منصوبہ زرعی اخراجات کم کرنےاورپیداواربڑھانےمیں معاون ثابت ہوگا۔
کم کاربن ٹیکنالوجی کےاستعمال سےکاربن اخراج میں نمایاں کمی متوقع ہے،ماحول دوست کاشتکاری سےفضائی آلودگی میں کمی آئے گی اورسموگ کےمسئلےپرقابوپانےمیں مددملےگی،موسمیاتی تبدیلی کےاثرات سےنمٹنے کیلئےایڈاپٹیوایگریکلچرتکنیک متعارف کرائی جائیں گی،جدیدبیج،بہترمٹی مینجمنٹ اورپانی کےمؤثراستعمال پرخصوصی توجہ دی جائےگی۔
پراجیکٹ سےزرعی شعبےمیں ٹیکنالوجی انقلاب اورپائیدارکاشتکاری کوفروغ ملےگا۔