وقاص احمد:لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں 32 سالہ جابر اور 28 سالہ نعمان شامل ہیں۔
فائرنگ کے بعد دونوں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔