نگران وزیرِ اعظم کا دورہء متحدہ عرب امارات اختتام پذیر

 نگران وزیرِ اعظم کا دورہء متحدہ عرب امارات اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کویت کے سرکاری دورے پر ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے سے کویت سٹی کے لئے روانہ ہوگئے۔ 

ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفراسٹرکچر عزت مآب سہیل محمد المزروعی اور پاکستانی سفارتی عملے کی جانب سے نگران وزیر اعظم کو رخصت کیا گیا۔ 

واضح رہے کہ دورہء کویت کے دوران وزیرِ اعظم ولی عہد کویت عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیرِ اعظم عزت مآب شیخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے. 

دورے کے دوران دونوں  ممالک کے مابین اقتصادی و معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور مختلف شعبوں جن میں افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر  دستخط ہونگے.