اینٹی کرپشن حکام کی کارروائی، ملتان بورڈ آفس کے ریکارڈ کیپر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

 اینٹی کرپشن حکام کی کارروائی، ملتان بورڈ آفس کے ریکارڈ کیپر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اینٹی کرپشن حکام نےکارروائی کرتے ہوئے ملتان بورڈ آفس کے ریکارڈ کیپر کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان  اینٹی کرپشن کے مطابق  ریلوے مجسٹریٹ مسعود احمد بخاری کے ہمراہ اینٹی کرپشن حکام نے کاروائی کے دوران ملتان بورڈ آفس کے ریکارڈ کیپر محمد توقیر کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم نے سائل سے 50 ہزار روپے رشوت وصول کی۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔