نجی گرلز کالج  کی بس پر فائرنگ، پولیس نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی

نجی گرلز کالج  کی بس پر فائرنگ، پولیس نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : سندر کے علاقہ سے گزرنے والی پتوکی کے نجی گرلز کالج کی بس پر فائرنگ میں دو لڑکیوں کے زخمی ہونے کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ پولیس کے اعلیٰ حکام کو موصول ہو گئی۔ 

  پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق نجی کالج کی بس پر فائرنگ بس کے پیچھے آنے والے کار سواروں نے کی۔ پولیس رپورٹ مین دعویٰ کیا گیا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ اس لئے ہوا کہ  کالج بس ملتان روڈ پر  کارسواروں سے آگے نکل گئی تھی۔ کالج بس کے ڈرائیور کی جانب سے راستہ نہ دینے پر کار سواروں نے بس پر پیچھے سے فائرنگ کردی ،کار سواروں کی جانب سے تین گولیاں چلائی گئیں، دو گولیاں طالبات کو لگیں جبکہ ایک گولی بس کی باڈی میں لگی ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے بتایا کہ کارسواروں کی تلاش جاری ہے۔ انہیں جلد ہی گرفتارکرلیا جائے گا ۔