ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی، سنگین جرائم میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار

 ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی، سنگین جرائم میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے سنگین جرائم میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، ملزمان میں حامد علی اور محمد اعظم شامل ہیں، ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔ اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ 

ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔