سول لائنز پولیس کا گجرپورہ میں مبینہ مقابلہ،زیر حراست ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

 سول لائنز پولیس کا گجرپورہ میں مبینہ مقابلہ،زیر حراست ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)آرگنائزڈ کرائم یونٹ سول لائنز پولیس کا گجرپورہ میں مبینہ مقابلہ ، زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔
پولیس کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ سول لائنز کی ٹیم زیر حراست ڈاکو رضی شاہ کی نشاندہی پر مسروقہ مال کی برآمدگی اور اسکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے گجر پورہ گئی، جہاں زیر حراست ملزم کے مسلح ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی فائرنگ سے ان کا اپنا زیر حراست ساتھی رضی شاہ شدید زخمی ہو گیا، جو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا ۔ ہلاک ملزم ڈکیتی و راہزنی کے 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا  تاہم پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے ملزموں کی تلاش کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے ۔