ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ کیس، عمران خان کی مشکلات میں اضافہ

توشہ خانہ کیس، عمران خان کی مشکلات میں اضافہ
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف حکومت کی جانب سے مزید کارروائی کے لیے نیب اور ایف آئی اے کو درخواست دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے گھڑی کو توشہ خانہ سے لے کر سستے داموں فروخت کیا گیا۔ 

ا س سے قبل الیکشن کمیشن میں حکومت کی جانب سے ریفرنس دائر کیا گیاتھا، جس میں الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں عمران خان کو 5 سال کے لیے نااہل کیا ہے۔  الیکشن کمیشن میں یہ ریفرنس اسپیکر اسمبلی کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے گھڑی کی مالیت 8 کروڑ 50 لاکھ کے بجائے کف لنکس، پین اورانگوٹھی 2 کروڑ 27 لاکھ روپے میں حاصل کیے۔

لیگی رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کے مطابق حکومتی سطح پر اس سلسلے میں مشاورت کی جارہی ہے کہ نیب اور دیگر اداروں کے ذریعے عمران خان کے خلاف  کارروائی کی جائے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر