(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے سوشل میڈیا پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنیوالی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصاویر میں نارنجی لباس میں ملبوس ٹک ٹاکر نے موسم سرما کا لباس زیب تن کررکھا ہے ،تصاویر کے کیپشن میں جنت مرزا نے شعر بھی لکھا ۔
اپنے کردار پر ڈال کر پردہ۔ہر شخص کہتا ہے زمانہ خراب ہے۔
View this post on Instagram
جنت مرزا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بڑے پیمانے پر فالورز ہیں ٹک ٹاکر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 3 ملین سے زیادہ فالوورز کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں جنت مرزا بتا چکی ہیں کہ مختصر ویڈیوز بنانے سے پہلے ’میں ہمیشہ لوگوں سے ملنے سے ڈرتی تھی لیکن جب اتنے لوگوں سے ڈھیر ساری محبت ملی تو مجھ میں ہمت آئی اب لوگ میرے کانٹینٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔