ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل،مقدمہ درج

women murder
کیپشن: Dead body file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)ملت پارک کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ، پولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کردی ۔
مصباح نامی خاتون کے قتل کا مقدمہ ملت پارک تھانے میں درج کیا گیا ۔مقدمہ مقتولہ مصباح کے بیٹے وقاص کی مدعیت میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

گزشتہ رات مصباح نامی خاتون اپنی بہو کے ہمراہ شاپنگ کر کے واپس گھر آرہی تھی جب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو نے فائرنگ کر کے خاتون کو  قتل کیا تھا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف کاروائی شروع کردی، پولیس کا کہنا تھا کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔