(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے ازہان مرزا ملک کی اپنی ماما کوایک کراچی میں پرفیوم لانچنگ کی تقریب کے دوران تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کراچی میں پرفیوم لانچنگ کی تقریب کے دوران ثانیہ مرزا اور شعیب ملک جب تصاویر کھنچوارہے تھے اس وقت شعیب ملک کی گود میں موجود ان کے بیٹے ازہان مرزا ملک نے شرارت کرتے ہوئے اپنی ماما ثانیہ مرزا کے منہ پر تھپڑ مارا، ثانیہ مرزا بیٹے کی اس شرارت سے بالکل انجان تھیں اس لیے چونک کر رہ گئیں اور شعیب ملک ہنسنے لگے لیکن شاید ننھے ازہان کو ثانیہ کے ساتھ یہ شرارت کرکے مزہ آرہا تھا، اس لیے انہوں نے ایک بار پھر اپنی ماما ثانیہ مرزا کے منہ پر ہاتھ مارا اور ہنسنے لگے۔
ازہان مرزا ملک کی شرارت سے بھرپور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔