ایک اور میگا پراجیکٹ کا ڈیزائن تیار

 ایک اور میگا پراجیکٹ کا ڈیزائن تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب)ایل ڈی اے نے شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کے بعد شہر میں ایک اور میگا پراجیکٹ تجویز کردیا، کریم بلاک انڈر پاس کا ڈیزائن تیار ، کریم بلاک پر فلائی اوور کی تجویز بھی دیدی گئی۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجینئرنگ ونگ نے اس سے قبل بھی وحدت روڈ پر انڈر پاس کی تجویز دی تھی، موجودہ پروپوزل ون میں انڈر پاس کی تعمیر پر ایک ارب اسی کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انڈر پاس کی بیرل اعشاریہ چھ کلومیٹر جبکہ لمبائی ایک کلومیٹر ہوگی۔ دو رویہ تین تین لین انڈر پاس پر آٹھ کنال لینڈ ایکوزیشن ہوگی۔ کریم بلاک چوک پر فلائی اوور کی دوسری آپشن پر دو ارب تیس کروڑ لاگت آئے گی۔

دوسری آپشن میں انڈر پاس کے ساتھ ایک کلومیٹر طویل فلائی اوور شامل ہوگا۔فلائی اوور ملتان چونگی کی جانب سے جناح ہسپتال کی جانب اترے گا۔ ایل ڈی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کو دی جانے والی میگا پراجیکٹ کی بریفنگ میں مجوزہ منصوبہ شامل کرلیاہے۔ پراجیکٹ پر باقاعدہ کام وزیراعلیٰ کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ ایل ڈی اے اور نیسپاک نے مشترکہ سٹڈی میں دونوں پروپوزلز تیار کی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer