نواز شریف والدہ کیلئے نہیں آئے تو ہمارے کہنے پر کیسے اور کیوں آئیں گے؟؟؟

نواز شریف والدہ کیلئے نہیں آئے تو ہمارے کہنے پر کیسے اور کیوں آئیں گے؟؟؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ   نے کہا ہے کہ جب نوازشریف اپنی والدہ کی آخری رسومات کیلئے پاکستان نہیں آئے تو ہمارے کہنے پر کیسے اور کیوں آئیں گے؟؟؟

  

 وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ  نےشریف برادران  کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ  حکومت نواز شریف کو واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی سزا پاکستان میں کاٹ سکیں۔ نواز شریف اپنی والدہ کو دفنانے کیلئے نہیں آئے، ہمارے کہنے پر کیسے آئیں گے۔

 اعجاز شاہ نے کورونا وبا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی تبدیلی اور لوگوں کے بے احتیاطی کی وجہ کورونا وائرس پھیل رہا ہے، اگلے سال کورونا پر قابو پالیا جائے گا۔ وزیرِاعظم عمران خان نے تمام جلسے منسوخ کر دیئے ہیں، پی ڈی ایم کی قیادت اپنی سیاست چمکانے کیلئے لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔

  وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ جو کچھ کشمیر میں ہو رہا ہے میرا نہیں خیال کہ دونوں حکومتیں قریب آسکتی ہیں۔ بھارت نے زیادہ سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی، بھارت کو چاہیئے کہ کشمیر میں مظالم بند کرے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer