( وقار گھمن ) عمیر آصف نے انٹرنیشنل بیسٹ سپورٹس پریکٹس ایوارڈ جیت لیا، ساؤتھ کوریا میں ہونیوالے مقابلوں میں 60 ملکوں کے سپورٹس سکالرز نے شرکت کی۔
ساؤتھ کوریا میں کوریا سپورٹس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل بیسٹ سپورٹس پریکٹسس کمپیٹیشن کا انعقاد کیا گیا، ساٹھ ملکوں میں سے پاکستانی یوتھ ایکٹیوسٹ عمیر آصف نے مقابلہ جیت کر پاکستان کا دنیا میں مثبت امیج اجاگر کیا۔ اس کے علاوہ عمیر آصف نے ڈی ٹی ایم فورم سول ساؤتھ کوریا میں بطور مقرر خطاب کیا جہان دنیا بھر کے سپورٹس سکالرز نے شرکت کی۔
عمیر آصف کا کہنا تھا کہ ان کے لیے خوشی کی بات تھی جب ساٹھ ملکوں میں پاکستان کا نام ایوارڈ کے لیے لیا گیا۔