ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کا موسم آج کیسا رہے گا جانیے

لاہور کا موسم آج کیسا رہے گا جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامیں: شہر کا موسم جزوری ابر آلود، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا کوئی امکان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق صبح سے ہی بادلوں نےسورج کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہوگا اور6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواموسم کو مزید سرد کردے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer