ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کے دوسرے روز ابھی تک 60 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانے لگائی جا چکیں،بابر صاحب دین

عید کے دوسرے روز ابھی تک 60 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانے لگائی جا چکیں،بابر صاحب دین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے مثالی انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ 
ستھرا پنجاب صفائی ٹیمیں ہر ہر گھر، گلی محلے سے آلائشوں کی کولیکشن میں مصروف عمل ہیں ۔ چاند رات سے اب تک 2 لاکھ 45 ہزار ٹن ویسٹ اور جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔پنجاب بھر میں بہترین صفائی انتظامات پر عوام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی معترف  ہوگئے ۔ 
نہروں، ندی نالوں میں آلائشیں پھینکنے والوں کی نگرانی کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔اجتماعی قربان گاہوں کی فینائل اور عرق گلاب ملے پانی سے واشنگ جاری ہے ۔ 
،ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین نے کہا تعفن سے بچائو کیلئے پنجاب بھر میں فینائل ملے پانی کا چھڑکاؤکیا جا رہا ہے،عید کے پہلے روز 1 لاکھ 24 ہزار ٹن آلائشیں تلف کی گئیں۔
عید کے دوسرے روز ابھی تک 60 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانے لگائی جا چکیں۔عید کے پہلے روز 15 ہزار سے زائد لوگوں نے ہیلپ لائن پر رابطہ کیا۔
ستھرا پنجاب صفائی ٹیمیں میں تعفن اور آلائشوں سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے ۔