ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

عید پر ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

    علی ساہی :ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر عید کے دوسرے روز بھی لائسنسنگ سینٹرز کھلے رہے تاکہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہری اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ قریبی لائسنسنگ سینٹرز کا رخ کریں اور اپنی سہولت کے مطابق لرننگ یا ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔

حکام کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کیلئے خصوصی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس کے تحت ایک ہی روز میں لرننگ اور ریگولر لائسنس کے اجرا کی سہولت جاری رکھی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا کہ عید تعطیلات کے دوران تفریحی، تاریخی اور رش والے مقامات پر ٹریفک پولیس کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے تمام سی ٹی اوز اور فیلڈ کمانڈرز کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں ٹریفک کی روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے ون ویلنگ، ہلڑ بازی، سڑکیں بلاک کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کی تعطیلات میں شہریوں کی خدمت کرنا ٹریفک پولیس کے لیے باعثِ فخر ہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔