ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہسپتالوں میں کورونا کے 10 کیسز رپورٹ

ہسپتالوں میں کورونا کے 10 کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کورونا ایک بار پھر سامنے آگیا، ہسپتالوں میں اب تک 10 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ 

محکمہ صحت سندھ کے مطابق مختلف ہسپتالوں میں 10 کورونا کے تصدیق شدہ مریض زیر علاج ہیں، رواں سال کے دوران کراچی بھرمیں 157 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ 6 کورونا کے مریض انفیکشنز ڈیزیز اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔  

علاوہ ازیں مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج درجنوں افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، آغاخان ہسپتال،ڈائو ہسپتال اور انفیکشز ڈیزیز ہسپتال میں کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔ ان تینوں ہسپتالوں میں 10 سے زائد کنفرم کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اس کےعلاوہ درجنوں کورونا کے مشتبہ مریض بھی داخل ہونے لگے ۔ 

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالغفور شورو نے تشویش کا اظہار کردیا، کہا کہ عوام ایک بار پھر ماسک کا استعمال ،سماجی فاصلوں کا خیال اور ہاتھ صاف رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا پہلے کی طرح خطرناک نہیں لیکن احتیاط اپنانا لازمی ہے ۔