سٹی 42:تھانہ سٹی پولیس لودھراں نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی سے زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا
لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ، پولیس کے مطابق ملزم نے گھر میں داخل ہو کر لڑکی سے زیادتی کی،ڈی پی او علی بن طارق نے واقعے کا فوری نوٹس لے کر کارروائی کی ہدایت کی تھی
ڈی پی او کیپٹن(ر) علی بن طارق نے کہا زیادتی میں ملوث ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے ،خواتین و بچوں پر ظلم کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App