ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الاضحٰی کی آمد ؛ سگیاں مویشی منڈی کی رونقیں بحال

عید الاضحٰی کی آمد ؛ سگیاں مویشی منڈی کی رونقیں بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : عید الاضحٰی کی آمد کے ساتھ ہی سگیاں مویشی منڈی کی رونقیں بحال ہوگئیں ۔ 

ملک بھر سے بیوپاری اپنےجانور بیچنے کے لئے لاہور لے آئے ۔ جس کے بعد سگیاں مویشی منڈی میں چہل پہل لگ گئی ، لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ قربانی کا جانور خریدنے پہنچ گئے ۔ بچے، بوڑھے اور نوجوان بڑی تعداد میں سگیاں مویشی منڈی موجود ہیں ۔ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے مویشی منڈی میں  بیوپاریوں اور خریداروں میں بھاؤ تاؤ جاری ہے ۔ 

ویسے تو سگیاں مویشی منڈی میں تمام جانور ہی اپنی مثال آپ ہیں، تاہم 30 لاکھ مالیت کا سفید رنگ کا  بیل ’’منو‘‘خریداروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ سگیاں مویشی منڈیوں میں کجلے چھترے ،دیسی بکرے اور اونٹ موجود ہیں ۔