ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم تکبیر پاکستان کے عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کے طورپر اُبھرنے کا سنہرا دن ہے: حمزہ شہباز

یوم تکبیر پاکستان کے عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کے طورپر اُبھرنے کا سنہرا دن ہے: حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد:یوم تکبیر پر سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا پیغام، کہا یوم تکبیر پاکستان کے عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کے طورپر اُبھرنے کا سنہرا دن ہے۔

حمزہ شہباز کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہمارے ایٹمی قوت حاصل کرنے سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا ہے۔ 
الحمد للہ یہ شرف مسلم لیگ ن اور نواز شریف کو نصیب ہوا جنہوں نے بے پناہ عالمی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی دھماکے کئے۔ 

یہ دن اس عہد کی تجدید کا بھی لمحہ ہے کہ ہم ملکی سالمیت اور تعمیر و ترقی کے فیصلوں میں ہمیشہ قومی مفاد کو مد نظر رکھیں۔

اللہ تعالی کی نصرت اور عوام کی تائید سے پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لانے کا سفر جاری رہے گا۔