ویب ڈیسک:یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور پاکستان نے ایٹمی تجربات کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنادیا۔ سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے والد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور پوری قوم کو 27 ویں یوم تکبیر کی مبارکباد دی۔
تفصیلات کےمطابق آج ملک بھر میں پوری قوم ملی جوش و جذبے کے ساتھ وطن عزیز کا 27 واں یوم تکبیر منارہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پوری قوم کو مبارکباد دی۔
اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر اپنے والد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہوئے شکریہ ادا کیا، مریم نواز نے لکھا’ پاکستان کی جو خدمت اللّٰہ تعالی نے آپ کے مقدر میں لکھی ہے، وہ کسی اور کے حصے میں نہیں آئی۔ قوم کو یومِ تکبیر مبارک! شکریہ نواز شریف! پاکستان ہمیشہ زندہ باد
پاکستان کی جو خدمت اللّٰہ تعالی نے آپ کے مقدر میں لکھی ہے، وہ کسی اور کے حصے میں نہیں آئی۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 27, 2025
قوم کو یومِ تکبیر مبارک!
شکریہ نواز شریف!
پاکستان ہمیشہ زندہ باد ???????? pic.twitter.com/ZoeFN3Okwe