ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا

Murder in Lahore, City42, Kot Lakhpat, Lahore crimes, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور میں  موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا ۔ 

نوجوان کے قتل کا  واقعہ چندرائے گاؤں میں پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے 18 سالہ مشرف شدید زخمی ہو گیا۔ گاؤں کے لوگوں نے اسے  جنرل ہسپتال منتقل پہنچایا، جہاں وہ خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے  مر گیا۔ 

تھانہ کوٹ لکھپت کی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ   قتل  بظاہر دیرینہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم متاثرہ خاندان کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔