9مئی اور 28مئی الگ الگ علامتیں، ایک تباہی اور دوسری خوشحالی کی علامت ہے، نوازشریف کایوم تکبیر پرخطاب

Nawaz Sharif Audio Message on Youm e Takbeer, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہورکے لبرٹی چوک میں25 ویں یوم تکبیر کی تقریب میں مسلم لیگ نون کے قائد  نوازشریف کا آڈیو خصوصی پیغام بھی سنایا گیا، 

نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ  یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں پچیس سال ہوگئے ہیں، پچیس سال پہلے تاریخ کی بڑی آزمائش کا سامنا تھا ایک طرف دفاع وطن کی ذمہ داریاں اور دوسری طرف اربوں ڈالر کی پیش کش تھی۔  ایک طرف عوام کی تمنائیں تھیں تو دوسری طرف دنیا کی دھمکیاں تھیں، ایک طرف ملکی وقار تو دوسری طرف مشکلات کا خوف تھا،نوازشریف نے کہا کہ اٹھائیس مئی 1998 کو امتحان کی اس گھڑی میں اللہ نے ہمارا ہاتھ پکڑا اور ہمت دی درست فیصلہ کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔

 نوازشریف نے 25 سال پہلے کے واقعات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے تو ہم نے جوابًاً دھماکے کر دئیے۔  پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بن کر ابھرا زندہ رہنے والی حقیقت بن گیا۔ نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے دنیا کو ایبسلوٹلی ناٹ کہہ دیا۔

 نوازشریف نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ کی طرف دیکھے۔ ایٹمی ملک کے ساتھ ساتھ پاکستان ترقی و خوشحالی کی طاقت بھی بنے گا۔

نوازشریف نے کہا کہ جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا تو میری ٹانگیں کھینچنی شروع کر دی گئیں۔ ان لوگوں کو نہ جانے ملک سے کیا دشمنی ہے ملک کو خراب کرکے کیا ملا۔

،نوازشریف نےاپنی حکومت ہٹائے جانے کی پاناما سازش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  اس وقت ایک سو چار روپے کا اور اب ڈالر  تین سو روپے کا ہے۔

جب بھی مجھے موقع ملا ملک و قوم کو ترقی دی لیکن افسوس ہے کہ مجھے مقدس فریضہ سے محروم کر دیا گیا۔

نوا ز شریف نے یوم تکبیر جلسہ کے شرکا سے سوال کیا کہ لوڈ شیڈنگ کس نے ختم کی دہشتُ گردی ، کراچی کا امن کس نے قائم کیا موٹروے کا جال کس نے بچھایا۔موٹروے سکھر تک پہنچ گئی ہے، حیدر آباد سے کراچی موٹروے ، ہائی ویز کس نے بنائیں۔گلگت بلتستان میں سکردو ہائی وے کس نے بنائی۔ملک میں سی پیک کون لے کر آیا ، یہ سب چیزیں بھلا دینے والی نہیں ہیں یہ تاریخی حقائق ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جانا چاہئے۔

نواز شریف نے کہا کہ ہماری ترقی کا اس کی حکومت سے موازنہ کیا جانا چاہئیے جس نے صرف تباہی کی۔

میری آرزو ہے پاکستان ہر شعبہ میں ایٹمی طاقت جیسا بنے خواہ تعلیم ہو صحت ہو اقتصادی و معیشت کا شعبہ ہو۔سبز پاسپورٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے۔ بدنصیبی ہے کہ ملک کو پٹڑی سے اتارنے والے اسی معاشرے میں موجود ہیں۔

نوا ز شریف نے کہا پاکستان کو نفرتوں کی آگ میں جھونکنے،عوام کوُگمراہ کرنے اور نوجوانوں کو مکروہ عزائم کی بھٹی میں جلانے والے بےنقاب ہو گئے ہیں۔

نوازشریف نے کہا اللہ نے ہمیں پاکستان نو مئی کےلئے نہیں اٹھائیس مئی کےلئے دیا ہے۔ انہوں نے کہا نو مئی اور اٹھائیس مئی الگ الگ علامتیں ہیں جو تاریخ کا حصہ ہیں ایک تباہی اور دوسری خوشحالی کی علامت ہیں۔ یقین ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ نو مئی سے نفرت اور اٹھائیس مئی سے محبت کرتا رہے گا۔

نوازشریف نے اپنے خطاب کا اختتام پاکستان زندہ باد یوم تکبیر زندہ باد کے الفاظ سے کیا۔