9 مئی کے واقعے کی کھلے الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور

سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور کا کہنا ہے کہ جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں، تاریخ انکو مسخ کرکے رکھ دیتی ہے۔

ڈاکٹر زرقا تیمور نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو  پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‏میں پہلے بھی اپنی وڈیوز اور ٹاک شوز میں واشگاف الفاظ میں کہہ چکی ہوں آج پھر کہہ دیتی ہوں، 9 مئی کے واقعے کی کھلے الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، کاش جو ہوا وہ نہ ہوا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فوج، یہ شہدا ء کی یادگاریں یہ سب ہماری ہیں، ہماری پہچان ہیں،  جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں، تاریخ انکو مسخ کرکے رکھ دیتی ہے، فوج یا سول تنصیبات کو کسی طور کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا، جس جس نے یہ کیا ہے قانون کو ہاتھ میں لیا ہے،  اسکے خلاف قرار واقعی ایکشن ہونا چاہیے۔

Bilal Arshad

Content Writer