لاہور میں2 روزہ پینٹنگ و کیلیگرافی نمائش اختتام پذیر

لاہور میں2 روزہ پینٹنگ و کیلیگرافی نمائش اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) پنجاب آرٹس کونسل (پکار) محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام دو روزہ پینٹنگ و کیلیگرافی نمائش اختتام پذیر ہوگئی۔

لاہور صوفی فیسٹیول 2023 کے سلسلے میں سجائی گئی دو روزہ  پینٹنگ و کیلیگرافی نمائش لاہور آرٹس کونسل (الحمرا) میں منعقد کی گئی جس میں نامور کیلیگرافر خالدلاہوری،میاں جاوید اکرام سمیت صوبے بھر سے 40 سے زائد آرٹسٹوں کے فن پارے نمائش کے لئے پیش کئے گئے۔ عوام کی بڑی تعداد نے نمائش دیکھی اور تصوف کے موضوع پر اس کاوش کو سراہا۔

علاوہ ازیں لاہور صوفی فیسٹیول 2023 کے سلسلے میں صوفی کانفرنس اور صوفی میوزیکل نائٹ بروز ہفتہ و اتوار 3 اور 4جون کو الحمرا ہال نمبر 2 میں منعقد کی جائے گی جس کے لئے دعوت عام ہے۔ صوفی کانفرنس کے بعد پاکستانی موسیقی کے بڑے نام اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔