ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانہ کعبہ میں آج حیران کن منظر دیکھا جائے گا

خانہ کعبہ میں آج حیران کن منظر دیکھا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائےگا۔

 جدہ فلکیاتی کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلکیاتی حساب کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے اوپر 90 ڈگری کے زاویے پر ہوگا، اس صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔ پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 2 بج کر 26 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئےگا۔

سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔

 واضح رہے کہ سال میں دو بار سورج خانہ کعبہ کے ٹھیک اوپر  آتا ہے۔