عاشق نے دلہن کی فحش تصاویر وائرل کردیں

عاشق نے دلہن کی فحش تصاویر وائرل کردیں
کیپشن: lover showed objectionable picture of bride
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)شادیوں کے موقع پر ایسے ایسے واقعات سامنے آتے ہیں جن کا تصور نہیں ہوتا، ایک ایسا واقعہ سامنے آیا جس نے خوشیوں والے گھر کو غم میں بدل دیا،شادی کے روز عاشق نے ایسی حرکت کی کہ دولہے نے بارات لے جانے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کےمطابق محبت کسی سے اور شادی کسی اور سے، عاشق نے دلہن کی نازیبا تصاویر دولہے کو بھیج دیں، واقعہ گزشتہ روز بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقہ دیوریا میں پیش آیا، 25 مئی کو  شادی ہونا تھی اسی دن  دلہن کے عاشق نے دولہے کو ویڈیو کال کی اور دوسرے موبائل میں دلہن کی فحش تصویر دکھائی جس پر دولہا ناراض ہوگیا اور بارات لینے سے انکار کردیا۔ .

جب عاشق نے شادی کے دن دولہے کو دلہن کی قابل اعتراض، فحش تصاویر دکھائیں تو دولہے نے بارات لے جانے سے انکار کر دیا اور شادی رک گئی۔ معاملہ پولیس تک پہنچا اور دولہے کو منت سماجت کی مگر وہ نہیں مانا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے دلہن کے عاشق کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ شادی سے قبل دلہن کا عاشق اس کو متعدد دھمکیاں دے چکا تھا مگر وہ شادی سے انکار نہ کرسکی۔

شادی 25 مئی کو ہونی تھی لیکن اسی دن صبح عاشق نے دولہے کو ویڈیو کال کی اور دوسرے موبائل میں دلہن کی فحش تصویر دکھا دی جس پر دولہا ناراض ہو گیا اور بارات لینے سے انکار کر دیا۔ یہاں لڑکی کے گھر شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں۔ جب لڑکی کے گھر والوں کو اس کا علم ہوا تو وہ فوراً دولہے کے گھر پہنچے تاکہ اسے منایا جائے۔

لیکن دولہا نہیں مانا اور  اپنی شادی کا فیصلہ 15 دن بعد بتانے کا کہا، پولیس کا کہناتھا کہ اس معاملے میں ابھی تک کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی ہے، فی الحال عاشق کو پولس تحویل میں ہے،تحریر موصول ہونے پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer