دانیہ کی نقل اتارتے اداکارہ حبا بخاری کی ویڈیو وائرل

دانیہ کی نقل اتارتے اداکارہ حبا بخاری کی ویڈیو وائرل
کیپشن: Hhiba Bukhari video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اداکارہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ کی نقل اتار رہی ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری کی جنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز سے کامیابیاں سمیٹیں اور جلد انڈسڑی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے کئی سیریلز میں کام کیا جس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا،ان کے چاہنے والوں بھی اداکارہ کی اداکاری کے معترف ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کسی شو کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر اداکارآریز احمد کے ساتھ شریک ہوئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کی نقل کررہی ہیں، سرائیکی گانا'میں تیکوں اتنا پیار کریساں تو اکھسیں بس اوے بس اوے' ، اداکارہ نے بتایا کہ میں نے سوچا یہ سرچ تو کروں یہ کیا گانا ہے؟ اپنی بات جاری رکھتے حبا بخاری اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکی اور  بتایا کہ بہت اچھا گانا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جو سُر، بھائی نے گانا گایا ہے کہ اور ہاتھوں کے انداز سے اشارہ کرکے کہتے ہیں'  بس اوے بس اوے' یہ اچھا ہے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ نے ایک انٹرویو کے دوران اینکر کے سوال کا جواب دیتے کہا تھا کہ وہ عامر سے بہت پیار کرتی ہےاور اس پر یہ سرائیکی گانا عامر کے لئے گایاتھا۔جس کی بعد میں ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer