ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر آگئی

لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر آگئی
کیپشن: LOAD SHEDDING
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کیخلاف بیگم کوٹ کے مکین سڑکوں پر نکل آئے اور   لیسکو حکام کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔   

بجلی کی غیراعلانیہ بندش کیخلاف بیگم کوٹ کے مکین سراپا احتجاج تھے، مظاہرین نےلاہورشیخوپورہ روڈ پر ٹائر جلا کربلاک کر دی۔احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین نے لیسکو حکام کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بجلی کے بلوں میں آئے روز اضافہ ہوتا ہے تو دوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ ایک گھنٹے تک احتجاج کرنے کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔