زین مدنی: آرٹسٹ ایکیوٹی آف پاکستان کا گلبرگ میں ہنگامی اجلاس،سینئر فنکاروں انعام خان،جاوید رضوی،پرویز رضا، عذرا آفتاب، جاوید رضا اور راجہ ناصر نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں انعام خان نے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کو ملنے والا ماہانہ وظیفہ جو کئی ماہ نہیں ملا تھا وہ اب یک مشت مل جائے گا۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پانچ ہزار روپے کی رقم کسی بھی فنکار کے لئے ناکافی ہے، اس میں فوری طور پر اضافہ کیا جائے۔ہم صدر پاکستان کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے مطالبات سنے اور انہیں جلد پورا کرنے کا وعدہ کیا۔
جاوید رضوی نے کہا کہ فنکاروں کو ملنے والی رقم وظیفہ نہیں بلکہ اعزازیہ ہے۔ اگر فنکار نہ ہوتے تو شاید آج شوکت خانم ہسپتال بھی نہ ہوتا۔عذرا آفتاب کا کہنا تھا کہ کے پی کے اور بلوچستان میں فنکاروں کو تیس ہزار روپے سے زائد رقم ملتی ہے جبکہ پنجاب میں رقم بہت کم ہے۔
جاوید رضا نے کہا کہ بے شمار فنکار اور تکنیک کار حکومتی بے حسی کی وجہ سے دنیا ہی چھوڑ گئے ہیں جو چند باقی ہے انہیں مرنے سے بچایا جائے۔