لاہور میں بدترین ٹریفک جام، شہری سڑکوں پر پھنس گئے

 لاہور میں بدترین ٹریفک جام، شہری سڑکوں پر پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، شہری سڑکوں پر پھنس گئے۔

 تفصیلات کے مطابق چینی نائب صدر کے دورہ لاہور کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر  آج صوبائی دارالحکومت  کی اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند کی گئیں تھیں جس کی وجہ سے لاہور  میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

جی ٹی روڈ، شاہدرہ موڑ، بند روڈ، راوی پل، نیازی چوک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ہزاروں شہری  سڑکوں پر محصور ہو کر رہ گئے ہیں، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا، ٹریفک جام ہونے سے شہری اذیت کا شکار ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer