ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی شہرت یافتہ ادارہ" اپسوس"وزیراعلیٰ پنجاب کی گڈ گورننس ماڈل کا معترف

 عالمی شہرت یافتہ ادارہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عالمی شہرت یافتہ ادارہ" اپسوس"نے رمضان کے دوران و زیراعلیٰ پنجاب کی گڈ گورننس ماڈل کو سراہا ہے۔
عالمی شہرت یافتہ ادارے اپسوس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے نگہبان رمضان بازاروں میں عوامی ریلیف کی تائید کر دی ۔اپسو س رپورٹ کے مطابق رمضان کے دوران صوبہ میں سہولت بازار وں میں عوامی ریلیف کو بڑا معاشی اقدام قرار دیا۔

رمضان میں 4کروڑ 6لاکھ افراد نے رمضان بازاروں کا وزٹ کیا ۔ تین کروڑ 38لاکھ افراد نے سہولت بازاروں کا دورہ کیا۔52لاکھ افراد سہولت آن دی گو یونٹس سے مستفید ہوئے۔16 لاکھ افراد رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے آئے۔پنجاب میں قائم سہولت بازار وں میں سالانہ 18کروڑ 90لاکھ افراد وزٹ کرتے ہیں۔سہولت بازارو ں میں 40فیصد تک کم قیمتوں کے ذریعے عوام کو براہ راست ریلیف دیاگیا۔

علاوہ ازیں رپورٹ میں مزید کہاگیا کہ عوام کو1 ارب 10کروڑ اور ڈی سی ریٹ کے تناسب سے 7کروڑ 30لاکھ کاریلیف ملا۔سہولت بازار اتھارٹی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئےقابل تحسین ماڈل ہے۔سہولت بازار شہری سہولت اور آپریشنل ڈسپلن کاقابل قدر نمونہ ہے۔ واضح رہے کہ اپسوس دنیا بھر میں ریسرچ،رائے عامہ کے تعین کیلئے غیر جانبدار، معتبر ادارہ مانا جاتاہے۔