سٹی 42: ارتھ آور:صدر مملکت و وزیر اعظم پاکستان کی غیر ضروری لائٹس بند کرنے کی اپیل کی ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جا رہا ہےصدر مملکت و وزیر اعظم پاکستان نےآج ایک گھنٹہ غیر ضروری لائٹس بند کرنے کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں غیر ضروری لائٹس بند ہونگی۔پاکستان میں بھی ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک غیر ضروری لائٹس بند رہیں گی۔
صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اس دوران عوام سے بھی غیر ضروری لائنٹس بند رکھنےکی اپیل کی ہے ۔ارتھ آور کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔