ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارتھ آور؛  پنجاب اسمبلی کی لائٹیں بند رہیں گی،اسپیکر ملک محمد احمد خاں 

ارتھ آور؛  پنجاب اسمبلی کی لائٹیں بند رہیں گی،اسپیکر ملک محمد احمد خاں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب اسمبلی کی آج رات 8 بجکر 30منٹ سے 9بجکر30 منٹ تک غیر ضروری لائٹس بند رہیں گی، اسپیکر ملک محمد احمد خاں
ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کے مؤثر استعمال کے فروغ کیلئے پنجاب اسمبلی کا عملی اقدام سامنے آیا ہے۔ اسپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا ہے کہ ارتھ آور کے پر ’’زمین کیلئے ایک گھنٹہ‘‘مہم میں بھرپور شرکت کرینگے۔پنجاب اسمبلی کی آج رات 8بجکر 30 منٹ ساڑھے 9 بجے تک غیر ضروری لائٹس بند رہیں گی۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔ارتھ آور کے دوران بجلی کاغیر ضروری استعمال نہیں کیا جائے گا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے عوام سے بھی رات ساڑھے 8 بجے سے9 بجکر 30 منٹ تک اس عالمی مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔