سٹی 42:پشاور زلمی نے راولپنڈیز کو پانچ وکٹوں سے مات دیدی ۔
راولپنڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے زلمی کو میچ جیتنے کیلئے 215رنز کا ہدف دیا۔پشاور زلمی نے ہدف کا پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
محمد حارث نے 47 اور بابر اعظم نے 39رنز کی اننگز کھیلی۔زلمی کے مینڈس نے 31 اور عبد الصمد نے جارحانہ 33رنز بنائے۔بریسول نے 35رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔
راولپنڈیز کی جانب سے عماد بٹ نے دو،محمد عامر،آصف آفریدی اور رشاد حسین نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔یاسر خان نے 83،محمد رضوان نے 41رنز بنائے۔کامران غلام نے 37 اور ڈیرل چل نے 23رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے دو جبکہ ایرون ہارڈی اور عامر جمال نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا