سٹی 42:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے کہا انتخابات 2026 کا شیڈول مئی میں جاری کیا جائے گا۔
آزاد کشمیر عام انتخابات 2026 کی تیاریوں پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ختم ہوگیا ۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے لئے اجلاس طلب کیا گیا تھا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا انتخابات 2026 کا شیڈول مئی میں جاری کیا جائے گا، آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر اور پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ انتخابی عمل کو شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدار بنانے کیلئے تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا ۔ ووٹر لسٹوں کی بروقت تیاری اور پولنگ اسٹیشن سہولیات بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔
ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر گیلانی کے مطابق نادرا ڈیٹا بیس سے الیکٹورل رول کا ڈیجیٹل لنک مکمل ہوگیا ۔ 18 سال مکمل کرنے والے نوجوان خودکار طور پر ووٹر لسٹ میں شامل ہوں گے۔ شناختی کارڈ میں تبدیلیاں نادرا سسٹم سے خود بخود الیکشن کمیشن کو موصول ہوں گی۔سیاسی جماعتوں سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
مہاجرین جموں و کشمیر کے ووٹرز کی سہولت کیلئے خصوصی انتظامات پر مشاورت کی گئی ۔ نادرا موبائل وینز آزاد کشمیر میں فعال، عوامی رجسٹریشن میں تیزی آگئی ۔ سیاسی جماعتوں کی تجویز: ووٹر لسٹیں وارڈ کی سطح پر مرتب کی جائیں ۔ بعض یونین کونسلوں میں ووٹرز کی تعداد میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کی تجاویز پیش ضابطہ اخلاق واضح اور مؤثر بنانے پر زور دیا ۔ مہاجرین حلقوں میں ووٹر لسٹوں کی درستگی کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ۔
سیاسی رہنماؤں نے تجویز دی کہ مہاجرین حلقوں میں ملٹری فورس تعینات کی جائے۔انتخابی شفافیت کیلئے مینویل چیکنگ طریقہ استعمال کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر: ووٹ کے تقدس کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے ۔قانون کے مطابق الیکشن سے 120 روز قبل ورکنگ پلان مکمل کیا گیا۔تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو مشاورت کیلئے مدعو کیا۔
الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ ریاستی سبجیکٹ کا خاتمہ کمیشن کا اختیار نہیں ہے ۔ تمام سیاسی جماعتوں نے بروقت اور شفاف انتخابات کیلئے تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس میں 12 مہاجرین نشستوں کیلئے ووٹر سسٹم بہتر بنانے پر غور کیاگیا ۔
سیاسی جماعتیں انتخابات کی تیاریوں میں اپنی ذمہ داریاں مکمل کریں۔