سٹی 42: سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی پر عمل نہ ہوسکا۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے احکامات پر ٹیچنگ ہسپتال عمل درآمدنہ کروا سکے۔سرکاری ہسپتالوں میں موبائل فون استعمال پر پابندی لگائی گئی تھی۔
آپریشن تھیٹرز ، آئی سی یو ، سی سی یو ، ایمرجنسی میں موبائل فون کا استعمال مکمل بند کیا گیا۔موبائل فون کی جگہ متبادل لینڈ لائن فون کی سہولت بھی فراہم نہ کی جاسکی۔
طبی عملے کا کہنا ہے کہ موبائل فون کا استعمال ناگزیر ہے بند نہیں ہوسکتا، مریضوں کی رپورٹس ، سکین تک موبائل سے سینئرز سے ڈسکس کرنا ہوتے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App